کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کی طرف سے
مختلف مسائل پر شدید ہنگامہ کئے جانےنے کی وجہ سے لوک سبھا میں آج وقفہ
سوالات نہیں ہو پایا اور اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کی
کارروائی 12 تک
ملتوی کر دی۔آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس اور ترنمول کے اراکین اپنے مسائل اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔اسپیکرنے ارکان سے کہا کہ ان تمام مسائل کو وقفہ سوالات میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔